حوزہ نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق، حجت الاسلام منصور امامی نے مدرسہ علمیہ امام خامنہ ای ارومیہ میں "سیرتِ پیغمبر اکرم (ص)، اسلامی ماڈل حکومت" کے عنوان پر منعقدہ ایک نشست میں کہا: اسلام کا نظریہ یہ ہے کہ حکمرانی اور قانون خدا کا ہے۔
انہوں نے کہا: دنیا میں بہت سے نظاموں نے انسانوں کے لیے حکومتیں اور قوانین بنائے ہیں لیکن وہ مسائل اور اختلافات سے بھرے ہوئے ہیں۔ انسانیت کے لئے بہترین قانون اسلام کی طرف سے پیش کیا گیا ہے۔
صوبہ مغربی آذربائیجان میں تبلیغات اسلامی کے ڈائریکٹر جنرل نے کہا: دنیا کے عظیم تنازعات اور جنگوں کی بنیاد مختلف مکاتب کی بشریت کی شناخت پر مبنی پر ہے اور انسان اور بشریت کے بارے میں اسلام کا نظریہ گویا دین کا عظیم معجزہ ہے۔
انہوں نے کہا: انسان کی درست تعریف کیے بغیر حکمرانی کا حصول ممکن نہیں ہے۔ اسلام کے عظیم ترین معجزات میں سے ایک "انسان شناسی" ہے اور اگر ہم قرآنی اور محمدی انسان کو اچھی طرح سمجھ سکیں تو انسانی معاشرہ یقینی طور پر اس انسان کو قبول کرے گا اور اسلام کی خوشبو دنیا بھر میں پھیلے گی۔